Breaking News

Social Mobilization - What is saving and its Kinds?


Social Mobilization

 What is saving and its Kinds?

 بچت

تنظیم کے ماہانہ اجلاس میں ادارہ کے نمائندگان تنظیم کے ممبران کو زیادہ سے زیادہ بچت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اُن کو بچت کی اہمیت، ضرورت اورافادیت کے متعلق بتایا جاتا ہے تاکہ ان کے سرمایہ میں اضافہ ہوتا رہے ۔ یہ بچائی گئی رقم ناگہانی حالات، بیماری، حادثہ وغیرہ میں انکے کام آتی ہے۔تنظیم کے ہرممبر پر لازم ہے کہ وہ ماہانہ اجلاس میں حسب استطاعت بچت جمع کروائے ۔بنک اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے بھی تنظیم کو بچت کی ضرورت ہوتی ہے۔تنظیم کے قیام کے ساتھ ہی ہر ممبر مینجریاں صدر کو 100 روپے ادا کرتا ہے جسے ممبر کی بچت کاپی میں درج کر لیا جاتا ہے۔ تمام ممبران سے جمع کی جانے والی مجموعی بچت سے تنظیم کے نا م پر بنک اکاؤنٹ کھولاجاتا ہے۔ دورانِ تنظیم سازی اکاونٹ کھلوانے کے لئے بینک اکاوئنٹ اوپننگ قرارداد پر تما م ممبران سے دستخط لئے جاتے ہیں تاکہ صرف صدرمینجر کے جانے سے ہی اکاؤنٹ کھل سکے۔مستقبل میں ادارہ اور تنظیم کے درمیان ہر قسم کا لین دین اسی تنظیمی اکاؤنٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔
بچت کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔
(الف) ماہانہ بچت(Monthly Saving
ماہانہ بچت تمام ممبران تنظیم کے ماہانہ اجلاس کے دوران جمع کرواتے ہیں۔ کم از کم بچت100 روپے ہے۔ تاہم کوئی زیادہ دینا چاہے تو اس میں کوئی روکاوٹ نہیں۔ غیرحاضر ممبر اگلی میٹنگ میں200 روپے(سو روپے پچھلی اور سو روپے موجودہ بچت)جمع کرواتاہے۔
(ب) لازمی بچت(Compulsory Saving
قرض کا چیک ملنے سے پہلے قرض کی رقم کا 10 فیصد بنک میں بچت کے طور پر جمع کروانا لازمی ہے۔ ایڈوانس میں رکھی گئی یہ رقم تنظیم کی لازمی بچت کہلاتی ہے۔ اگرکوئی ممبردوسرے قرض کی درخواست کرے توممبر کی سابقہ بچت 10 فیصدجمع رہے گی اورنئے قرض کا 5 فیصدمزید تنظیم کے اکاؤنٹ ’’لازمی بچت‘‘ کے زمرے میں جمع کروایا جاتا ہے۔ہر دفعہ تنظیم کے ممبران 5 فیصد کے حساب سے لازمی بچت جمع کرواتے رہیں گے اوریہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک ممبران ہر نیا قرض لیتے رہیں گے۔
(ج) بچت نکلوانے کا طریقہ(Withdrawal of Saving
جب تنظیم تمام قرض واپس کردے اور دوبارہ قرض لینا نہ چاہتی ہو تواُسے یہ اختیار ہے کہ تمام بچت نکلوالے۔بچت نکلوانے کیلئے تنظیم اجلاس طلب کرے گی جس میں متفقہ قرارادادپاس کی جائے گی۔اجلاس میں کم از کم 80 فیصد ممبران کی حاضری لازم ہے۔ قراداد میں تنظیم کے ممبران ادارہ سے بچت نکلوانے کے لئے اتھارٹی لیٹر کی درخواست کرتے ہیں جس کی بنیاد پر صدر اور مینجر بنک سے چیک بک حاصل کرلیتے ہیں۔ بنک سے رقم نکلواکر ممبران کو اُنکی بچت کاپیوں اوربچت رجسٹر کے مطابق رقم واپس کر دی جاتی ہے۔ رقم کی واپسی تنظیم کے تمام ممبران اور نمائندہ کی موجودگی میں کرنا ضروری ہے۔ صدر اور مینجرر اپنے دستخط کرکے بچت کاپی کلوزکر دیتے ہیں۔


No comments