Social Mobilization - Various Steps of CO Formation
Social Mobilization
Various Steps of CO Formation
تنظیم سازی کے مختلف مراحل
تنظیم سازی ایک مرحلہ وار سرگرمی ہے۔
اگر تمام مراحل پر قائدہ اور قانون کے مطابق عمل کیا جائے تو ایک مثالی تنظیم کی تشکیل
کوئی مشکل نہیں۔فیلڈ سٹاف کی راہنمائی ومعاونت کے لئے یہاں تمام مراحل کو مختصر
بیان کر دیا گیا ہے۔
ہمیشہ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کریں۔بعدازاں پروگرام بتانے والا اپنااور
ادارے کا تعارف کروائے۔ تعارف کے بعدادارہ کے قیام کے مقاصد،ادارہ کا انتظامی
ڈھانچہ، ادارہ کے جاری پروگرام اور مختلف پروجیکٹ، تنظیم سازی کا طریقہ کار اور
فوائد، بچت کی آفادیت ، قرض کا طریقہ کار وغیرہ آسان اور مقامی زبان میں بتائیں۔
دوستانہ ماحول میں کی گئی گفتگو مثبت نتائج کی حامل ہوتی ہے۔ پروگرام میں صرف اُن
باتوں کو بتایا جائے جو کہ ادارہ اورآپ کے دائرہ اختیار میں ہوں۔مبالغہ آمیزی،
دروغ گوئی ادارہ کی نیک نامی کو مجروح کردے گی۔پروگرام انٹروڈکشن میں مندرجہ ذیل
باتوں کو ملحوظِ خاطر رکھناچاہئے۔
۱۔ فیلڈ سٹاف کو چاہیے کہ طے شدہ وقت
پر پہنچ جائیں اوروقت کا خاص خیال رکیں۔
۲۔ پروگرام کے تعارف کے لئے زیادہ رش والی جگہ، ، سڑک یا بازار کے جگہ کا انتخاب نہ کریں۔ جگہ ایسی ہو جہاں شورشرابہ نہ ہو۔
۳۔ غیر متعلقہ لوگوں کی موجودگی سے احترازکریں۔
۴۔ پروگرام انٹروڈکشن میں نہ بہت زیادہ لوگ ہوں اور نہ ہی بہت کم۔
۵۔ پروگرام بتاتے وقت اس چیز کومدِنظر رکھیں کہ تنظیم کس مقصد کیلئے بن رہی ہے۔یہ صرف کریڈٹ COہے یا کسی پراجیکٹ کے تحت۔
۶۔ پروگرام بتاتے ہوئے غیر ضروری باتوں سے پرہیزکریں۔
۷۔ بحث و مباحثہ میں مت الجھیں۔
۸۔ لوگوں کی مذہبی اقدار اور معاشرتی رواج کا احترام کریں۔
۹۔ گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ پروگرام والی جگہ سے فاصلے پر کھڑی کریں۔
۱۰۔ موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔
۱۱۔ ہر اُٹھائے گئے سوال کا انتہائی تحمل اوربردباری سے جواب دیں۔
۱۲۔ دورانِ گفتگوتمام لوگوں کو برابر اہمیت دیں۔
۲۔ پروگرام کے تعارف کے لئے زیادہ رش والی جگہ، ، سڑک یا بازار کے جگہ کا انتخاب نہ کریں۔ جگہ ایسی ہو جہاں شورشرابہ نہ ہو۔
۳۔ غیر متعلقہ لوگوں کی موجودگی سے احترازکریں۔
۴۔ پروگرام انٹروڈکشن میں نہ بہت زیادہ لوگ ہوں اور نہ ہی بہت کم۔
۵۔ پروگرام بتاتے وقت اس چیز کومدِنظر رکھیں کہ تنظیم کس مقصد کیلئے بن رہی ہے۔یہ صرف کریڈٹ COہے یا کسی پراجیکٹ کے تحت۔
۶۔ پروگرام بتاتے ہوئے غیر ضروری باتوں سے پرہیزکریں۔
۷۔ بحث و مباحثہ میں مت الجھیں۔
۸۔ لوگوں کی مذہبی اقدار اور معاشرتی رواج کا احترام کریں۔
۹۔ گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ پروگرام والی جگہ سے فاصلے پر کھڑی کریں۔
۱۰۔ موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔
۱۱۔ ہر اُٹھائے گئے سوال کا انتہائی تحمل اوربردباری سے جواب دیں۔
۱۲۔ دورانِ گفتگوتمام لوگوں کو برابر اہمیت دیں۔
پروگرام انٹروڈکشن کے بعدلوگوں کو
سوچنے کے لئے وقت دیں لیکن یہ دو دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ اگروقفہ زیادہ ہوگا
تو لوگوں کی دلچسپی ختم ہو جائے گی۔ پروگرام کی پیروی لوگوں کو متحرک کرنے
اورآعتماد کی بحالی کے لئے ضروری ہے۔
وہ تمام افرادجو عاقل ، بالغ اور ایک ہی گاؤں کے رہائشی ہوں، تنظیم کے رکن بن سکتے
ہیں ۔ تنظیم کی تشکیل کے لئے تمام اراکین کا ہم خیال ہونا ضروری ہے۔ سیاسی لوگ،
پٹواری، نمبردار، وکیل، اور پولیس والے کو تنظیم میں قطعاً شامل نہ کریں نیز موقع
پرست، لالچی ، نکتہ چین اور جھگڑالوافراد کو بھی تنظیم سے دور رکھیں۔ہر گھر سے ایک
ہی فرد تنظیم کا رکن بن سکتا ہے۔تنظیم میں پندرہ سے کم اوربیس سے زیادہ لوگوں کو
شامل مت کریں۔ ایک گاؤں میں ایک سے زیادہ تنظیمیں بن سکتی ہیں۔ زیادہ تنظیمیں
بنانے پرکوئی پابندی نہیں۔ حاضر ممبران کو باہمی اتفاق سے صدر مینجرکاانتخاب کرنے
کا کہیں۔
تنظیم کی رکنیت سازی کے لئے تعلیم ، سماجی رتبہ، تجربہ وغیرہ کی ضرورت نہیں البتہ
تنظیم کے منیجر کا پڑھا لکھا ہو نا ضروری ہے تاکہ تنظیمی ریکارڈ کو اچھی طرح سے
رکھ سکے۔
ضابطہ تعاون ادارہ اور تنظیم کے درمیان ایک عہد نامہ ہوتا ہے کہ تنظیم کے ممبران
ادارہ کی طرف سے جاری قوانین کی پابند ی کرینگے۔ تنظیم کے قیام سے قبل ضابطہ تعاون
تمام ممبران کو اُونچی آواز میں پڑھ کرسنایا جاتا ہے۔ جب تمام لوگ قوائد وضوابط سے
اچھی طرح آگاہ ہوجاتے ہیں اور اقرارکرلیتے ہیں کہ وہ ان قوانین کی پابندی کریں گے
توان سے ضابطہ تعاون پردستخط /انگوٹھا کے نشان لئے جاتے ہیں۔ضابطہ تعاون کی ایک
کاپی تنظیم اور دوسری ادارے کے پاس ہوتی ہے۔ تیسری کاپی بینک کو بھجوادی جاتی ہے
تاکہ تنظیم کا بنک اکاونٹ کھولا جاسکے۔
صدراور مینجر کے عہدے تنظیمی نوعیت کے ہوتے ہیں جن کا کام تنظیم کے انتظامی امور
کوچلانا ہے۔ یہ دونوں افراد اعزازی طورپرکام کرتے ہیں اورتنظیم کے معاملات چلانے
کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیتے۔صدر اور منیجر کا انتخا ب تنظیم کے لوگ ہی کرتے ہیں
اور انکو صد ر و منیجرکو عہدہ سے ہٹانے کا اختیار بھی حاصل ہوتا ہے۔انتخاب کے وقت
صد ر ومنیجرکو انکی ذمہداریاں بتا دینی چاہئیں۔صدراورمینجر کے چناؤ سے پہلے یہ
تمام ذمہ داریاں ممبران کو بھی تفصیلاً بتادیں تاکہ وہ صرف ایسے افراد کا ا نتخاب
کریں جن میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہوں۔
·
تنظیم کی میٹنگ بلانا۔
·
ادارہ کی طرف سے دی جانے والی معلومات کو تمام
ممبران تک پہنچانا۔
·
تنظیم کا مکمل ریکارڈ رکھنا۔
·
ممبران سے بچت جمع کرنا اوراسکو بینک میں جمع
کروانا۔
·
تنظیم کی قرار داد ادارے تک پہنچانا۔
·
تنظیم کے ممبران سے ضابطہ اخلاق کی پابندی
کروانا ۔
·
اختلاف کی صورت ممبران میں اتفاقِ رائے پیدا
کروانا۔
·
ہر قسم کے لین دین سے تنظیم ممبران کوآگا ہ
کرنا۔
No comments