Social Mobilization - How to Call a CO Meeting?
Social Mobilization
How to Call a CO Meeting?
تنظیم کا اجلاس
اجلاس کا طریقہ کار
تنظیم کے تمام ممبران کو ایک مقررہ
وقت اور تاریخ بتا دی جائے۔ تمام ممبران پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اس مقررہ وقت پر
جمع ہوجائیں اور اجلاس میں بھر پور طریقہ سے شرکت کر سکیں۔ تنظیم کی میٹنگ لاری اڈا، دوکانوں
اور ہوٹلوں میں ہرگزنہ کریں کیونکہ یہاں ہر طرح کے لوگ جمع ہونگے اور ممبران کو
مختلف قسم کے غلط مشورے دے دیں گے۔ تنظیم میں صرف ایسے سربراہ گھرانہ کو شامل کریں
جو خود کام کر رہا ہو۔تنظیم میں شامل ہونے والے سربراہ گھرانہ کی عمر کم از کم 25
سال اور زیادہ سے زیادہ60 سال تک ہونیزعمر25 سال سے زائد عمر ہونے اور علیحدہ گھر
کی صورت میں بھی دو سے زیادہ بھائیوں کو قرض نہ دیں۔
اجلاس کا مقصد
تنظیم کی بقا ء کے لئے باقائدگی سے
اجلاس کا منعقد ہونا بہت ضروری ہے۔ جب لوگ ملکر بیٹھتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کے
ساتھ اپنی معلومات اورتجربات کا تبادلہ کر تے ہیں جس سے انکی سوچ سمجھ میں اضافہ
ہوتا ہے۔ لوگوں کے درمیان اتحا د مضبوط ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے مسائل سے
باخبر ہوتے ہیں۔ فیلڈ سٹاف کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ تنظیمی اجلاس میں شرکت
کریں۔تنظیمی اجلاس میں شرکت کرتے وقت سٹاف کو ان باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے۔
- اجلاس کے لئے جو جگہ منتخب کی جائے وہ مناسب ہو۔ زیادہ رش والی جگہ، ، سڑک یا بازار کے جگہ کا انتخاب نہ کریں۔ اجلاس والی جگہ شورشرابہ نہ ہو۔
- تنظیمی اجلاس میں غیر متعلقہ لوگوں کو مت شامل کریں۔
- اجلاس میں کوشش کریں کہ تمام ممبران شریک ہوں۔
- اجلاس کے دوران موضوع کی مناسبت سے بات کریں اور غیر ضروری باتوں سے پرہیزکریں۔
- یاد رکھیں بحث و مباحثہ دوستی میں دراڑ ڈال دیتا ہے ۔ اس میں مت الجھیں۔
- اجلاس کے دوران لوگوں کی مذہبی اقدار اور معاشرتی رواج کا احترام کریں۔
- اجلاس شروع ہوتے اپنا موبائل ’’سائلنٹ‘‘ پر لگا لیں۔
- ہراجلاس میں بچت اور تنظیم سازی کے فوائدکااعادہ ضرورکریں۔
- دورانِ اجلاس تمام لوگوں کو برابر اہمیت دیں۔
- نکتہ چینی سے اجتناب کریں۔
- نتیجے تک پہنچنے میں جلدی نہ کریں۔
- اجلاس میں کھانا پینا نہیں چاہیے۔
- تنظیم کے ممبران کے ساتھ زیادہ فری نہ ہوں۔
- ہر ممبر کو بولنے کا موقع دیں۔
No comments