Breaking News

Health and Hygiene - Basic Principles


Health and Hygiene
Basic Principles
حفظانِ صحت
          صفائی نصف ایمان ہے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو صفائی پسند اورپاکیزہ اطوار ہوتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ ہمارے بیمار ہونے کی سب سے بڑی وجہ حفظانِ صحت کے اصولوں سے پہلو تہی ہے۔اگر لوگ حفظانِ صحت کے صرف اصولوں کو اپنا لیں تو وہ 80  فیصد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

حفظانِ صحت کے ر اہنماہ اصول
۱۔         رات کوجلدی سوئیں اور صبح جلدی جاگیں۔
۲۔        صبح اُتھتے ہی ہاتھ منہ دھوئیں یا موسم کے مطابق غسل کریں۔باقائدگی کے ساتھ غسل کرنے سے انسان کئی جلدی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
۳۔        دن میں پانچ بار با جماعت نماز پڑھنے کی عادت اپنائیں۔نماز پڑھنے سے مندرجہ ذیل فوائدحاصل ہونگے۔
          الف۔پانچ بار وضو کرنے سے جسم صاف ستھرارہے گا۔
          ب۔ نماز پڑھنے سے اطمینانِ قلب اور روحانی سکون حاصل ہوگا۔
          ج۔ باجماعت نماز سے جسمانی اعضاء کی ورزش ہوگی۔
          د۔ انسان کے سماجی تعلقات بڑھتے ہیں۔
 ۴۔        نگنے پاؤں نہ پھڑیں۔ننگے پاؤں پھڑنے کی صورت ”بُک وام“ پھٹی ہوئیں ایڑیوں کے راستے جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔ یہ ایک خاص قسم کا پیٹ کا کیڑا ہے جوکہ خون کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
۵۔        روزانہ مسواک یا برش سے دانت صاف کریں۔
۶۔        ہفتہ میں لازماً ایک بار ناخن کاٹیں۔
۷۔        صاف ستھرے کپڑے پہنیں۔
۸۔        بالوں کی صفائی کا باقائدہ خیال رکھیں اور دن میں کئی با ر کنگھی کریں۔
۹۔         گھر میں روز جھاڑو لگائیں۔
۰ ۱۔       کوڑے کرکٹ کوڈھانپ کرر کھیں او راسے گلی میں نہ پھینکیں۔
۱۱۔        گلی اورنالیوں کو صاف رکھیں۔
۲ ۱۔      علاقہ کے کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے کے لئے اجتمائی انتظام کریں۔
 ۱۳۔      علاقہ میں غیرضروری پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
۱۴۔       گھر میں Toilet  بنوائیں اور کھلے میں پاخانہ نہ کریں۔
۱۵۔       Toilet کی روزانہ صفائی کریں او اگر ہوسکے تو ”ڈیٹول“ استعمال کریں۔
۱۶۔        باتھ روم کے لئے زیرِ زمین ٹینک کوپکا بنائیں نیزگندے پانی کی نکاسی کے لئے ایسا انتظام کریں کہ گندا پانی زمین میں جذب نہ ہو بلکہ نالی میں بہ جائے۔
۷۱۔       بچے کے پاخانے کوفوراً صاف کردیں۔
۱۸۔       گھر کو مرغیوں کی بیٹھوں سے صاف رکھیں۔
۱۹۔        برتنوں کو دھوکر جالی دار ٹوکری یا الماری میں رکھیں۔
۲۰۔       ہر بار استعمال سے پہلے برتن کو دھولیں۔
۲۱۔       سبزیوں وغیرہ کو پکانے سے پہلے اچھی طرح سے دھو لیں۔
۲۲۔       پینے او ر کھانے پکانے کے لئے ہمیشہ صاف ستھراپانی استعمال کریں۔
۲۳۔       بیماری کی صورت دم درود کی بجائے فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اُس کی دی ہوئی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کریں۔کسی بھی قسم کے گھڑیلو چٹکلے اور سنی سنائی باتوں پر بالکل عمل نہ کریں۔

No comments