Social Mobilization - CO Formation
Social Mobilization - CO Formation
Golden Rule to Make a Community Organization
تنظیم سازی
دیہی شعبہ کی ترقی میں تنظیم سازی کو
ایک قلیدی مقام حاصل ہے۔تنظیم سازی میں ایک ہی سوچ، علاقہ اورگروہ سے تعلق رکھنے
والے لوگوں کو ایک خاص مقصد کے لئے ایک ہی جگہ اکھٹاکیا جاتا ہے جہاں وہ مقصد کے
حل کے لئے مشترکہ سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بڑھتے ہیں۔ ایک
مخصوص مدت کے تنظیم کا باقائدہ اجلاس منعقد ہوتا ہے جِس میں ممبران خود کو درپیش
مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں۔ ہر ممبر اخلاقی طور پر اِس بات کا پابند ہوتا ہے کہ وہ
ہر میٹنگ میں کچھ نہ کچھ بچت جمع کروائے۔بچت کی رقم تنظیم کے بنک اکاؤنٹ میں جمع
کروادیجاتی ہے ۔
منظم ہونے والے لوگوں کو کئی ایک ضمنی
فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جن میں مفت کھادو بیج، ا قرض تک رسائی، جانوروں کے علاج
معالجہ کی سہولت، پختہ کھالے، نالیاں و گلیاں وغیرہ کی تعمیر شامل ہے۔ رابطہ سازی کے بعدیہ معاونتی ادارے اور مختلف Donors
غربت کے خاتمے سمیت کئی شعبوں بالخصوص تعلیم، صحت، ہنر، انفراسٹکچرمیں منظم
تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں۔ ان معاونتی اداروں میں پاکستان غربت مٹاؤ
پروگرام،ورلڈ بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک، UNESCO,
UNICEF, FAO, WFP, Save the Children, ILO
اورحکومت پاکستان کے تحت کام کرنے والے مختلف سرکاری ادارے شامل ہیں۔
کسی بھی علاقہ میں تنظیم سازی کا عمل
شروع کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل امورکی انجام دیہی بہت اہمیت کی حامل ہے۔
·
علاقہ کا سروے(Area
Survey)
·
علاقہ کا انتخاب (Area
Selection)
·
ابتدائی رابطہ (First
Contact)
·
رابطہ کار کا تعین (Contact
Person Identification)
۱۔ علاقہ کا سروے(Area Survey)
علاقہ کا سروے کرنا بہت ضروری ہے۔علاقہ کا سروے کرنے سے علاقہ کے متعلق بنیادی معلومات اور مقامی لوگوں کی ضروریات اورترجیحات کا مکمل علم ہوجاتاہے جو علاقہ میں پروگرام یاں پرجیکٹ کی کامیابی میں معاونت مہیا کرتا ہے۔سروے میں علاقہ کی بنیادی معلومات اکٹھا کی جاتی ہیں جس کی بنیاد پر علاقہ کی ایک مکمل پروفائل تیار کی جاتی ہے۔ علاقہ کا سروے مندرجہ ذیل معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔
۱۔ گاؤں میں گھرانوں اور افراد کی کل تعداد ۔
۲۔ آبادی میں مردو خواتین اوربچوں کا تناسب۔
۳۔ گورنمنٹ کی طرف جاری یا مکمل ہونے والے منصوبہ جات ۔
۴۔ غربت کے لحاظ سے گھرانوں کی درجہ بندی۔
۵۔ قوم،ذات برادری، رسم وراج، مذہب وغیرہ۔
۶۔ مال مویشی کی تعداد اوراُنکو درپیش بیماریاں۔
۷۔ ملا زمت ،صنعت اور کاروبارکے لحاظ سے علاقہ کی معلومات۔
۸۔ قابلِ کاشت اراضی، زمین کی نوعیت، کاشت ہونے والی فصلیں اور آبپاشی کے ذرائع۔
۲۔ علاقہ کا انتخاب(Area Selection)
تنظیم بنانے کیلئے سب سے پہلے علاقہ کی نشاندہی کی جاتی ہے جو مندرجہ ذیل باتوں کومدّنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔
۱۔ لوگوں کا رہن سہن۔
۲۔ آمدن کے ذرائع۔
۳۔ روزگار کے حالات۔
۴۔ ٹارگٹ گروپ۔
۵۔ علاقہ کی رپیوٹیشن۔
۶۔ علاقہ بارانی ہے یا نہری۔
۷۔ علاقہ میں پہلے سے کوئیDefault تو نہیں ۔
۳۔ ابتدائی رابطہ (First Contact)
ابتدائی رابطہ میں رابطہ کار یاں فعال کارکن(Activist) سے ملکر پروگرام انٹروڈکشن کی تاریخ، وقت اورمقام طے کیا جاتاہے۔وقت اورمقام کا تعین کرتے وقت خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔دیہی عوام کے ساتھ پہلااورباضابطہ رابطہ کرنے کے لئے ایک Activist (فعال کارکن)کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔فعال کارکن جتنا نیک نام، بے غرض اوربے لوث ہوگا اُتنا ہی ’’پروگرامانٹروڈکشن‘‘ کامیاب ہوگا۔ وقت ایسا ہو جب زیادہ سے زیادہ لوگ مل سکیں اور مقام وہ ہو جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ آسکیں۔
۴۔ رابطہ کار کا تعین (Contact Person Identification)
رابطہ کار کو مندرجہ ذیل خوبیوں کا حامل ہو نا چاہئے۔
۱۔ معزز اور نیک نام۔
۲۔ لوگ اسکی بات سنتے ہوں۔
۳۔ اس کی شہرت اچھی ہو ۔
۴۔ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہو۔
۵۔ کسی مخصوص گروہ، فرقہ یاسیاسی گروپ سے تعلق نہ رکھتا ہو۔
۶۔ زراعت سے وابسطہ ہو۔
۷۔ عاقل اور بالغ ہو۔
۸۔ مثبت ذہن کا مالک ہو۔

No comments