Community Organization and Social Mobilization
Introduction
Community Organization and Social Mobilization
تنظیم سازی اورسماجی تحریک کاتعارف
پچھلی تین چار دہائیوں سے وطنِ عزیز
میں لوگوں کو سماجی تحریک کے ثمرات سے بہرہ مند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ
میں لوگوں کو تنظیم سازی کے بندھن میں پروکراُنکی صلاحیتوں کوبڑھانے اور
خودمختارکرنے میں دیہی معاونت کے مختلف پروگرامزکا بہت بڑاحصہ ہے۔ ان پروگرامز میں
پنجاب رورل سپورٹ پروگرام، سندھ رورل سپورٹ پروگرام ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام
، سرحد رورل سپورٹ پروگرام ، بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ، آزادکشمیر رورل سپورٹ
پروگرام ، تھردیپ رورل سپورٹ آرگنائزیشن اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام شامل
ہیں۔دیہی معاونت کے ان تمام پروگرامزکی تہ میں ایک ہی مقصد کارفرما ہے کہ کسی ایسے
طریقہ کار کا انتخاب کیا جائے جس کے ذریعے معاشی،انسانی اور قدرتی وسا ئل کو غریب
کی فلاح اورترقی کے لئے استعمال کیا جائے ، لوگوں میں شعوراور جذبہ اُجاگرکیا جائے
تاکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت مقامی دستیاب وسائل کے ذریعے سے خودانحصاری کی منزل پا
سکیں۔
۱۹۸۰ کی دہاءی کے اندر اورنگی پائلٹ پراجیکٹ ( OPP)
اور آغا خان رورل سپور ٹ پروگرام جیسے کامیاب تجربات کو دنیا بھر میں سراہاں گیا۔
ان پروگراموں کی کامیابی کے پیچھے لوگوں کی منظم جدو جہد، اپنی مدد آپ کا جذبہ اور
سماجی تحریک کی روح شامل تھی۔ یہی وہ راہنماء اصول تھے جن سے متاثر ہو کر1991 ء
میں حکومتِ پاکستان نے NRSP کے قیام کے لئے مالی معاونت مہیا کی۔ NRSP
دیہات میں رہنے والے لوگوں کی بہتر ی کا ایک پروگرام ہے جو عوام میں اپنی مدد آپ
کے تحت ،اپنے مسائل کی نشاندہی کرنے اور انکا پائیدار اور ممکن حل تلاش کرنے میں
لوگوں کی معاونت وراہنمائی کرتا ہے۔NRSP کے 8 علاقائی دفاتر ہیں جو پاکستان کے 52
اضلاع میں کام کررہے ہیں۔صدر دفتر اسلام آباد میں ہے۔ ادارہ کمپنی آرڈنینس 1984 کے
تحت رجسٹرڈ ہے جو No
Profit/No Loss
کے اصولوں پر کام کرتا ہے۔ اِس کا اپنا خودمختار ڈھانچہ ہے جو ایک بورڈآف ڈائریکٹر
کے تابع ہے۔ بورڈآف ڈائریکٹر اورچئرمین اعزازی کام کرتے ہیں جبکہ ادارہ کے معاملات
چلانے کے لئے قابل، مستعد اور تجربہ کار ماہرین شبانہ روز مصروفِ عمل ہیں۔
’’نیشنل رورل سپورٹ پروگرام‘‘اِس وقت
پاکستان میں دیہی معاونت کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو مائیکروفنانس، سماجی تنظیم
سازی، انسانی وسائل کی ترقی،سماجی خدمات اور قدرتی وسائل کی ترقی کے ذریعے سے غربت
اور محرومی کو دور کرنے میں شبانہ روز مصروفِ کار ہے۔ تعلیم، صحت، لائیو سٹاک،
زراعت اور انسانی ہنر وتربیت وہ عناصر ہیں جن پر ’’ادارہ‘‘خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
اِس کے توسط سے اب تک لاکھوں لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوچکے ہیں اور ہزاروں بے ہنر
افراد ہنر مند ہوکر باعزت روزی کما رہے ہیں۔
No comments