Breaking News

Micro Credit - Introduction

Micro Credit

Introduction

پاکستان کے دیہی علاقوں میں قرضہ پروگرام  کی ابتداء سے قبل غریب لوگ اپنی زرعی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے مقامی سود خوروں سے قرض لیتے تھے جس کے لئے انہیں زمین یا زیورات رہن رکھنا پڑتے ۔ ادحار کی رقم بھی بھاری سود کے ساتھ واپس کرنی پڑتی تھی۔ بعض اوقات غریب لوگ آڑھتیوں سے زرعی اشیاء ادھارپر لیتے تو آڑھتی اپنی مرضی کے نرخ وصول کرتے۔ غریب لوگوں کے ساتھ ہونے والے اِس ظالمانہ استحصال کو ختم کرنے اور دیہی عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  حکومت پاکستان نے  مختلف دیہی معاونتی اداروں کے توسط سے دیہی  علاقوں میں قرضہ پروگرام متعارف کرایا جسکو دیہی عوام کی طرف سے بے پناہ پذیرائی ملی۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ نہ صرف قرض پروگرام مقبول ہوتا گیا بلکہ اِس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آنے لگے۔
موجودہ مواد قرض پروگرام  سے متعلقہ فیلڈسٹاف کی راہنمائی اور معاونت کی ضرورت  کو کافی ھد تک پورا کرے گا۔ چھوٹے قرضہ جات کے طریقہ کار  کا یہ کتابچہ کریڈٹ ملازمین کی راہنمائی اورمعاونت کے لئے لکھا گیا ہے تا کہ فیلڈ سٹاف کو حسب ضرورت راہنمائی حاصل ہوسکے۔ اس کتابچہ کو لکھنے میں پاکستان بھرکے  علاقوں کے قرض کی مقامی ضرورت اورلوگوں کی ترجیحات کو مدنظر رکھا گیا ہے علاوہ ازیں کوشش کی گئی ہے کہ رورل سپورٹ پروگرام کے تحت کام کرنے والے مختلف اداروں کے  قرض کے اصل  کتابچہ سے بھی ہم آہنگی برقرار رہے ۔ہم کس حد تک اس کوشش میں کامیاب رہے ہیں اس کا اندازہ ہمیں آپ کی مفید رائے جان کر ہوگا۔
زیرِ نظر مواد میں تقریباً وہ تمام موضوعات شامل ہیں جن کا جاننا سماجی شعبہ میں کام کرنے والے لوگوں کے لئے ناگزیر ہے۔ ان موضوعات میں تنظیم سازی اور اسکے مختلف مراحل، قرض کی اقسام ،قرض اجراء کے مختلف مراحل،ریکوری،قرض پروگرام میں استعمال ہونے والی اہم دستاویزات، کریڈٹ گروپ کی تشکیل، سوشل اور ٹیکنیکل اپریزل، قرضہ کی ضروری اصطلاحات،مائیکرو ہیلتھ انشورنس پروگرام، مدت پالیسی،پینل ہسپتال کی لسٹ،پینل کا طریقہ کار،مختلف چیک لسٹ،پالیسی کے کلیم کی دستاویز وغیرہ شامل ہیں۔ کتاب میں قلیل سرمائے سے شروع ہونے والے کاروبار کی لسٹ بھی دی گئی ہے تاکہ کریڈٹ آفیسر عام لوگوں کے میلان اور علاوہ کی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کاروبارتجویز کر سکیں۔ضابطہ اخلاق برائے تحفظِ صارفین اور فیلڈ سٹاف کے قوائد و ضوابط بھی شامل کر دئے گئے ہیں تاکہ فیلڈ سٹاف کو ادارہ کے قوائدوضوابط سے اگاہی ہو سکے۔
زبان سادہ اوعام فہم ہ ہے تاکہ ہرکوئی اسے سمجھ سکے۔ موضوعات کو اختصار سے پیش کیا گیا ہے تاکہ غیر ضروری تفصیل قارئین کو بوریت کا شکار نہ بنا دے۔اُمید ہے کہ سماجی تحریک (
Social Mobilization) اور مائیکرو کریڈٹ (Micro Credit)کے شعبہ میں کام کرنے والے لوگوں کی راہنمائی کے لئے یہApplication  مفید ثابت ہوگی۔ ایک طرف تو یہ فیلڈ سٹاف کو اپنے اپنے  Core Programme کو بہتر اور منظم طریقے سے چلانے میں مدددے گی دوسری طرف یہ Application اُن لوگوں کی مدد بھی کرے گی جوادارہ کے جاری پروگرام سے استفادہ کرنے کے متمنی ہیں۔اللہ ہماری اِس مشترکہ کاوش کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہماری منزل ’’ پاکستان سے غربت کا خاتمہ اور پائیدار حقیقی ترقی‘‘ کو آسان کرے۔

(آمین)
ابوالبرزہ محمد علی نقوی
CEO (Complete Education and IT Support)
www.ceaits.com

No comments